وڈھ (خان محمد صابر مینگل) تحصیل وڈھ کے علاقہ صابر جو میں گائے کی دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے مرد خواتین بچے سمیت دس افراد بے ہوش ، رورل ہیلتھ سینٹر وڈھ منتقل ، ہسپتال عملہ کی بروقت موجودگی اور متاثرہ خاندان کو فوری طبعی امداد دینے سے حالات کو قابو کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل وڈھ کے علاقہ صابر جوکے مقام سندھ جعفر آباد سے زمینداری کی غرض سے آنے والے میرحاجی قوم کے ایک خاندان کے تمام افراد عبدالغنی،عبدالرحیم،عظمت اللہ، سعداللہ، نصراللہ،رحمت اللہ،مسماة (م) مسما ة(ن)مسماة(ک)مسماة (ح) افراد جنہوں نے دوپہر کے وقت گھر میں دودھ پی تھی کہ اچانک بے ہوش ہوگئی تھی جنہیں بے ہوشی کی حالت میں وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا متاثرہ خاندان میںسے ابتدائی طور پرآٹھ افراد کو آر ایچ سی وڈھ لایا گیا۔
جبکہ ان میں دو افراد دودھ پیکر کھیت کی طرف جاچکے تھے کہ وہ کھیت میں بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں بعد میں فوری طور ہسپتال لایا گیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق فور ی طبعی امداد دینے کی باعث لوگوں جانوں کو خطر ہ نہیں ہے۔۔