تحصیلدار قصور اقبال شاہد اور پٹواری سٹی ارشدجمال کے خلاف مقدمہ فوری خارج کیا جائے

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحصیلدار قصور اقبال شاہد اور پٹواری سٹی ارشدجمال کے خلاف مقدمہ فوری خارج کیا جائے، مقدمہ فوری خارج نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ پنجاب بھر میں پھیلا دیا جائے گا

سعید خاں پٹواری ودیگر کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قصور میں تحصیلدار قصور اقبال شاہد اور پٹواری ارشدجمال کے خلاف درج کئے گئے مقدمہ کے خلاف ضلع بھرکے پٹواری سراپہ احتجاج بنے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے کسی پٹوارخانہ میں کام نہیں ہورہا، استاد محمد اشرف جٹ پٹواری،سعید خاں پٹواری، مراتب علی جٹ پٹواری، شاہین اقبال پٹواری، مرزا زاہد پٹواری، شہزاد اقبال پٹواری، محمد سرور پٹواری، مختار احمد پٹواری، رمضان پٹواری، ارشد خاں پٹواری کے مطابق اس وقت تک کام نہیں کریں

احتجاج جاری رکھیں گے جب تک یہ مقدمہ خارج نہیں کیاجاتا،انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقدمہ کے اخراج تک احتجاج جاری رکھیں گے بلکہ اس احتجاج کا دائرہ کا رپنجاب کے دیگراضلاع تک بھی پھیلائیں گے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی مظاہروں میں آخری حدتک جائیں گے،