پیرمحل (نامہ نگار) تحصیلدار آفس پیر محل کرپشن کا گڑھ بن گیا پرائیویٹ کارندے انتقالات رجسٹری کے مک مکا کرنے لگے قادر ٹائون سمیت اردگرد کے پرائیویٹ ٹائون تحصیلدار اور پٹواریوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے ٹائونز پر پابندی کا بہانہ بناکر فی مرلہ لاکھوں روپے رشوت لی جانے لگی۔
بااثر تحصیلدار پیرمحل کی کرپشن کے خلاف شہری اور منتخب کونسلر سراپا احتجاج ،،،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ لوٹ مار بندکروائیں متاثرین تفصیل کے مطابق تحصیلدا ر چوہدری منظر حفیظ جوکہ ممبر قومی اسمبلی بورے والا کا برادر نسبتی ہے اور اپنے سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے عرصہ دراز سے پیرمحل میں تعینات ہے جس نے زمین وغیرہ کے انتقالات رجسٹری کی مد میںعام رجسٹری کا ایک فیصد مقرر کررکھا ہے۔
جبکہ عام طورپر اپنے دفتر میں کام کرنے کی بجائے سار ادن غائب رہنا معمول ہے اور اپنے دفتر میں انتقال رجسٹری کرنے کی بجائے ٹائوٹوں کے ذریعے فون پر رشوت کلیئر ہونے پر انتقال رجسٹری کی جاتی ہے اپنے دفتر میں کلرک محمد جمیل سمیت کئی پرائیویٹ افرا د رشوت وصول کرنے کے لیے رکھے ہوئے ہیں جو معمولی سے معمولی کام کے عوض دس سے 20ہزار روپے رشوت لینا اپنا حق سمجھتے ہیں کلرک محمد جمیل نے اپنے الگ سے ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے چھٹی پر ہونے کے باعث عارضی چارج اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے پاس ہونے کے باعث کسی قسم کی مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث تحصیلدار پیرمحل مکمل طورپر لوٹ مار میں مصروف ہے پیرمحل کے اردگرد قادر ٹائون چک320 گ ب کے رقبہ جات سمیت کئی متنازعہ ٹائونز پر پابندی کی آڑ میں لاکھوں روپے فی مرلہ رشوت وصول کرکے اپنی پسند ناپسند پر انتقال رجسٹری کی جارہی ہے جو رشوت دینے سے انکاری ہوتواس کو مسلسل ذلیل رسوا کیاجارہا ہے۔
پرائیویٹ ٹائون تحصیلدار اور پٹواریوں کے لیے سونے کی چڑیا بنے ہوئے متاثرین نومنتخب کونسلروں ملک کوکب رشید ، محمد اسلم مجاہد ، رائو کاشف جان ، حافظ عبید ارشد اور دیگرکونسلر اور متاثرین نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے تحصیلدار پیرمحل کی لوٹ مار بند کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فی الفور تحصیل پیرمحل میں کسی ایماندار افسر کو تعینات کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
موقف پر تحصیلدا رچوہدری منظر حفیظ کا کہنا ہے کہ میں نے تو اپنے ماتحت کلرک جمیل یا کسی اور کو رقم لینے کانہیں کہا اگر کوئی میرے نام پر لیتا ہے تو میں کیا کرسکتاہوں۔