تحصیلدار اور نائب تحصیلداران کئی روز سے ڈیوٹی سے غائب
Posted on March 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : تحصیلدار اور نائب تحصیلداران کئی روز سے ڈیوٹی سے غائب۔ شہریوں کو فرد ملکیت انتقالات کیلئے شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل آفس میں موجود سایک تحصیلدار اور 4 نائب تحصیلدار تعینات ہیں۔ لیکن گزشتہ کئی روز سے ایک بھی افسر ڈیوٹی پر موجود نہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں اور کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مختلف مقدمات میں ملوث ایسے قیدی جن کی ضمانتیں ہونی ہیں محکمہ ریونیو کے افسران نہ ہونے کی وجہ سے فرد ملکیت نہ ملنے کے باعث رہائی نہ پا سکے ہیں۔ تحصیل بار کروڑ لعل عیسن کے جنرل سیکریٹری ملک ریاض سیال ، سابق صدر بار سردار غلام عباس خان سیہڑ اور عبدالرئوف ایڈووکیٹ نے اے سی کروڑ سے ملاقات میں مسئلہ بیان کیا اور ڈی سی او لیہ سے اصلاح احوال کا مطابہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com