تل ابیب میں فضائی گاڑیوں کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام

Transport

Transport

تل ابیب (جیوڈیسک) کمپنی سکائی ٹرین کے مطابق اسرائیل ائیرو سپیس انڈسٹریز کے احاطے میں 500 میٹر کا ایک ٹریک تجرباتی طور پر تیار کیا جائے گا جسے بعد میں شہر میں پھیلایا جائے گا۔

اس سسٹم میں دو افراد کے لئے گاڑیاں ہوں گی جو کہ ٹریک پر مقناطیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوا میں معلق ہوں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نظام سڑکوں کے بجائے آمدورفت کا متبادل راستہ فراہم کرے گا۔

یہ نظام 2015ء کے آخر تک تیار ہو جائے گا۔ کمپنی کو اُمید ہے کہ تجرباتی ٹریک سے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ یہ ٹیکنالوجی کارآمد ہے اور اسے کمرشل نیٹ ورک بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

منصوبے کے تحت مسافر کسی بھی سٹیشن پر اپنے لئے سمارٹ فون کی مدد سے گاڑی آرڈر کر پائیں گے اور پھر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکیں گے۔ یہ گاڑیاں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک سفر کر سکیں گی تاہم کمرشل سطح پر متعارف ہونے کے موقع پر توقع ہے۔

کہ اس سے تیز تر گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔ سکائی ٹرین کمپنی دنیا بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں امریکہ اور بھارت میں بھی مختلف منصوبے ہیں تاہم ان کا دارومدار اسرائیلی منصوبے کی کامیابی پر ہوگا۔ سکائی ٹرین امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ناسا ریسرچ پارک میں واقعہ ہے اور انھیں اُمید ہے کہ یہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لا سکیں گے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو جیری سانڈرز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا منصوبہ ان کے لئے ایک ’بریک تھرو‘ منصوبہ ہے۔ سمارٹ سٹیز بنانے کے ماہر جو ڈگنان کا کہنا ہے کہ یہ نظام موجودہ ڈھانچے اور خود کار گاڑیوں کا ملاپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے مارکیٹ میں خود کار گاڑیوں کے لئے جگہ بنے گی۔ یہ ٹرین کے مقابلے میں سستا ہے اور یہ شہر کے کچھ حصہ کا استعمال کرتا ہے جو کہ ابھی تک غیر استعمال شدہ ہے۔