ٹیلی کمیونیکیشن اور مجلس مدنی قافلہ کا مدنی مذاکرہ آج ہو گا، دعوت اسلامی

کراچی : ترجمان نے کہا ہے کہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں یکم تا بارہ ربیع الاول رات ساڑھے آٹھ بجے مدنی مذاکروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔

اسی سلسلہ میں مورخہ 08 جنوری 2014ء کو موبائل رپیئرنگ کرنے والے، موبائل فرنچائز، ایزی لوڈ،P.T.C.L. سے تعلق رکھنے والے اور مجلس مدنی قافلہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مختلف سوالات کے جوابات دینگے۔