وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ٹیلی فون ایکسچینج وزیرآباد سے منسلک براڈ بینڈ سست روی کا شکار ہو گئی، صارفین کو رابطوں میں شدید دشواریوں کا سامنا، اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔ چند روز سے وزیرآباد ٹیلی فون ایکسچینج سے منسلک صارفین کو شکایت ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس انتہائی سست روی کا شکار ہے جبکہ بیشتر اوقات سروس معطل بھی ہوجاتی ہے۔گزشتہ روز بھی شہر کے سینکڑوں فونز پر انٹرنیٹ سروس بالکل معطل ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب مین جی ٹی روڈ پر سولنگ کیلئے کھدائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے مختلف علاقوں الہٰ آباد، نظام آباد،شیرا کوٹ،ویروکی وغیرہ کی طرف جانے والی زیر زمین مین کیبلز کو کاٹ دیا جن کی وجہ سے ان علاقوں مین نصب سینکڑوں فونز بند ہیں۔
شہریوں نے محکمہ ٹیلی فون کے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔