بارہ کہو خود کش حملہ کیس کا ایک اور ملزم گرفتار

Tell twelve

Tell twelve

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنی والی ٹیم نے بارہ کہو سے انور کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم انور کو خود کش حملہ آور ذکا اللہ کی معاونت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم انور کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے۔ ملزم انور کا ایک اور بھائی پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔ بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں اب تک چھ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔