بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے ایک تیلگو فلم میں کام کرنے کے لئے پانچ کروڑ روپے معاوضہ لیں گی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق سوناکشی ایک ہندی فلم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں لیکن تیلگو فلم کے لئے پانچ کروڑ روپے لیں گی۔ وہ پروڈیوسر “کرش جگر لامودی” کی فلم میں اداکار مہیش بابو کے مقابل کام کریں گی۔
ایک بھارتی اخبار کا کہنا ہے کرش نے فلم کا اسکرپٹ تین برس پہلے لکھنا شروع کیا جب سوناکشی کی فلم دبنگ سپر ہٹ ہوئی۔ وہ کہانی سوناکشی کو سنانا چاہتے تھے لیکن اس وقت وہ تیلگو فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ میڈیا کے مطابق کرش نے پربھو دیوا کی وساطت سے سوناکشی سے ملاقات کی اور انہیں فلم کے لئے سائن کر لیا۔