لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہاہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی ہوشرباء اضافہ قابل مذمت ہے حکمرانوں کی طرف سے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔2018 میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کادعوی کرنے والے اصل میں اپنا دور اقتدار پورا کرنا چاہتے ہیں۔
ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔کئی علاقوں میں پانی نایاب ہوچکاہے۔ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والاشخص سراپااحتجاج ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی مشکلات میں اضافے کے باوجود حکمرانوں نے عوام کے بنیادی ایشوز پرتوجہ نہیں دی۔حکومت کوتوانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔کاغذی منصوبے اور ڈنگ ٹپائوپالیسیاں عوام کومحض بے وقوف بنانے کی کوششیں ہیں۔
ایم اے تبسم نے کہاکہ 20کروڑ عوام حکومتی پالیسیوں سے نالاں اور اذیت کاشکار ہیں مگر کوئی ان کاپرسان حال نہیںہے۔ملک میں اس وقت بجلی کی طلب بڑھ چکی ہے مگرپیداوارمیں اضافہ کرنے کے باعث جہاں ایک طرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہواہے وہاں دوسری جانب صنعتی یونٹس بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔