ملتان (جیوڈیسک) ملتان ، خانیوال ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، لیہ ، رحیم یار خان ، بھکر، بہاولنگر ، بہاولپور ، وہاڑی ، لودھراں ، ساہیوال سمیت میپکو ریجن کے تیرہ اضلاع میں بجلی کی کل طلب 3284 میگا واٹ ہے۔
جبکہ میپکو کی جانب سے 1791 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے جنوبی پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال 1493 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 جبکہ کچھ دیہی علاقوں میں کمزور ٹرانسمیشن لائن کے باعث 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔