عارضی ٹرالی پرنصب ٹرانسفارمر شہریوں کے لئے خطرہ

Trolley

Trolley

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھڑتھ میں واپڈا کی عارضی ٹرالی پرنصب ٹرانسفارمر حاد ثے کا سبب بن سکتا ہے محلہ رحمان پورہ ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا جہاں محکمہ واپڈا نے عارضی ٹرالی پر ٹرانسفارمر نصب کر دیا۔ گزشتہ روز بارش کے باعث ٹرانسفارمر کاایک تار ٹوٹ کر زمین پر گر گیا

جس سے عارضی ٹرالی کا ٹائرجل گیا اور ٹرالی کے ارد گرد زمین شارٹ ہو گئی۔ علاقہ مکینوں چوہدری عدنان، بلال آصف، علی بھٹہ ،علی، محمد ذیشان، معیز، محمد آصف، محمد عمران، وقار سمیت دیگر نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عارضی ٹرالی کو ہٹا کر ٹرانسفارمر کو مستقل بنیادوں پر کھمبے پر لگایا جائے۔