دس نئی کوچز ریلوے فیلڈ میں شامل کر دیں،غلام احمد بلور

Railway

Railway

اسلام آباد (جیوڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ دس نئی کوچز ریلوے فیلڈ میں شامل کر دی گئیں ہیں جبکہ دو سو بیس کوچز تیار کی جارہی ہیں۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کو ہیں تو وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کو بھی خیال آہی گیا ریلوے کی بحالی کیلئے کچھ تو کام کر لیا جا ئے اگلی بار سیٹ بھی تو لینی ہے اور کر دیں شامل ایک نہ دو بلکہ دس کوچز ریلوے فیلڈ میں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ دس نئی کوچز ریلوے فیلڈ میں شامل کر دی گئیں ہیں اور دو سو بیس کوچز تیار کی جارہی ہیں ۔جس کو نہ آیا پانچ سالوں میں مسافروں کی مشکلات کا خیال اچانک کیسے آگیا کہتے ہیں غلام احمد بلور کہ ہر ماہ دس کوچز لائن میں آجانے سے مسافروں کو ریلیف ملے گا ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایک بھی نیا انجن نہیں ملا اور نہ ہی کابینہ بیل آٹ پیکج اب تک ریلوے کو مل سکا ۔کوچز کی افتتاحی تقریب میں انھوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں ریلوے پر گزری کسمپرسی پر بھی روشتی ڈالی اور کہاکہ پانچ سالوں میں ریلوے پر ایسا وقت بھی آیا جب ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن دینے تک کو پیسے نہیں تھے۔