دس ہزارکلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد چین سے پہلی تیز رفتار ٹرین جرمنی پہنچ گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلی کارگو ٹرین چین کے شہر زینگزڈو سے جرمنی کے شہر ہیمبرگ پہنچی۔
ٹرین نے دس ہزار سے زائد کلومیٹر کا فاصلہ پندرہ روز میں طے کیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھاری سامان ہوائی طیارے کے ذریعے منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ جس کے لئے ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مراسم میں بہتری آئے گی۔