ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) پاکستان کے طویل القامت نوجوان حق نواز، اعوان نے کہا ہے کہ اس کی تین بڑی خواہیش ہیں کہ اس کی ایک خوبصورت بیوی ہو، اچھی باعزت نوکری اور اچھی خوراک ملے۔ تینوں میرے لیے خواب بن کر رہے گئیں ہیں۔
دس سال سے خوبصورت بیوی اور نوکری کی تلاش میں ہوں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ 28 سال کا ہوگیا ہوں قد مزید بڑھنا بند ہوگیا ہے۔ مگر ہڈیوں کی بیماری لگ گئی ہے ہاتھ پاؤں اور ٹانگوں کی ہڈیاں ٹیڑھی ہونا شروع ہوگئیں ہیں قد الٹا اس سے کم ہوسکتا ہے۔ اس وقت بھی 8 فٹ دو انچ قد کا مالک ہوں ۔ خیرپورٹامیوالی ضلع بہاؤل پور کے رہائشی حق نواز اعوان یہاں ایک روزہ دورہ پر ڈیرہ غازیخان آئے ہوئے تھے ۔اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فیملی میں کسی اور کا قد معمول سے لمبا نہیں ہے والد فوت ہوگئے ہیں چار بہن بھائیوں میں وہ سب سے بڑا ہے اور گھر کا واحد کفیل بھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بہاول پور پولیس رضاکار بھرتی کیا تھا اور دو ہزار، روپے کا اعزازیہ بھی مقرر کیا گیا تھا مگر دو سالوں سے یہ بھی بند ہے۔ وہ اس وقت معاشی اور صحت کے لحاظ سے مسائل کا شکار ہے مگر حکومت نے اس کے لیے دونوں کاانتظام نہیں کیا نہ ہی نوکری ملتی ہے اور نہ اس کا علاج ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملائشیاء سمیت کئی ممالک کادورہ کرچکا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کے پرامن ملک کے امیج کو سامنے رکھا ۔ جہاں جہاں گیا ہوں ان ممالک کے عوام نے بہت زیادہ پذیرآئی دی اور کئی نے اپنی شہریت دینے کی بھی پیش کش کی مگر میں اپنے پیارے ملک میں جینا مرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا یہ بات عجب ہے کہ کرکٹ کے میدان میں اچھل کود کرنے والے چاچا کرکٹ کا تو لاکھوں روپے کا اعزازیہ ہے اور میرے لیے کچھ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے لمبے لوگ اپنے ملک کے اعزازی سفیر مقرر ہیں وہ دنیا میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور اپنی ثقافت کے آئینہ دار ہیںان سے بڑے بڑے کام لیے جاتے ہیں یہاں ہم لمبے فارغ بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے متعدد فعہ ملنے کی کوشش کرچکا ہے مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔اپنے دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران وہ سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں بھی گئے جہاں انہوں نے طالب علم بچوں سے ملاقات کی حق نواز جوکہ حج پر جانے کے لیے بے قرار ہے نے ایم این اے و چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی امور حج و عشر و زکواة حافظ عبد الکریم سے ملنے گئے تھے تاہم ملاقات نہ ہو سکی۔