لندن (جیوڈیسک) ٹینس کی دنیا کی سب سے گلیمرس کھلاڑی ماریا شرا پوفا کا کہنا ہے کہ وہ خود کو گلیمرس رکھنے کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتی اور نہ ہی اس کام پر دیگر لوگوں کی طرح وقت ضائع کرتی ہے۔
روس کی 27 سالہ ایتھلیٹ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیسی بھی ہے اس پر مطمئن ہے، اور اصل توجہ کھیل کی طرف ہی رکھتی ہے۔
کہتی ہیں کہ جب میں ٹینس کی کورٹ میں ہوتی ہوں تو میری توجہ خوبصورت نظر آنے کے لئے میک اپ کی طرف نہیں بلکہ صرف فتح حاصل کرنے پر مرکوز ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ماریا نے کہ ٹینس میں گلیمرس پہلے جیسا نہیں رہا اور آج کی نسبت ماضی میں کافی خوبصورت کھلاڑی موجود تھیں۔ آج کل ماریا کی بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی گریگور ڈیمٹروف سے دوستی کے بھی چرچے ہیں، دونوں دو سال سے گہرے دوست ہیں اور امکان ہے کہ شادی بھی کر لیں گے۔ تا ہم فی الحال اس بارے میں دونوں میں سے کوئی زبان نہیں کھولتا۔