بارسلونا (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ ان کے ہم وطن ڈیوڈ فیررر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
بارسلونا میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سپینش سٹار رافیل نڈال اور انہی کے ہم وطن البرٹ راموس مدمقابل ہوئے۔ رافیل نڈال نے ہم وطن حریف کو دو گھنٹے کے مقابلے میں سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ، رافیل نڈال کی فتح کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا۔