اٹلی (جیوڈیسک) فیڈ کپ میچ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کلے کورٹ پر خوب اپنی مہارت دکھائی۔ حریف Camila Giorgi کے خلاف جیت سے امریکا کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔
دوسرے میچ میں میزبان اطالوی کھلاڑی Sara Errani نے فتح اپنے نام کی۔
اسی ایونٹ میں روسی ٹینس اسٹارز نے جرمن ٹیم کے خلاف زبردست کارکردگی دکھائی اور دو صفر کی کامیابی سمیٹی۔ ادھر جمہوریہ چیک نے Petra Kvitova کی سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف فتح کی بدولت سبقت کو دو صفر کر لیا۔