اے ٹی پی ٹینس: جوکووچ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Jokovic

Jokovic

انڈین ویلز (جیوڈیسک) انڈین ویلز میں جاری اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں نواک جوکووچ اور میرن چی لچ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ کیلیفورنیا کے ایونٹ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے کولمبیا کے الیجاندرو گونزالیزکو پہلے سیٹ میں چھ ایک سے ہرایا۔

دوسرا سیٹ گونزالیز نے تین چھ سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا، فیصلہ کن سیٹ میں سیٹ میں جوکووچ چھائے رہے اور چھ ایک کی کامیابی کے ساتھ چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے ۔ ایک اور میچ میں کروشیا کے میرین چی لچ نے اسپین کے ٹومی روبرڈو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ اسپین کے فرنانڈوورڈاسکو نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا۔