لندن (جیوڈیسک) ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ویمن رینکنگ میں امریکا کی سیرینا ویلیمز نو ہزار دو سو پینتالیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جبکہ جرمنی کی انجلیک کربر دوسری اور رومانیہ کی سیمونہ ہیلپ تیسری پوزیشن پر فائز ہیں۔
اس کے علاوہ ٹینس کوئن ماریا شراپووا کی چھٹی پوزیشن پر ترقی ہو گئی ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا سات سال میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں آنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئی ہیں۔
بلینڈا تین ہزار تین سو پانچ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں جبکہ ڈبلز رینکنگ میں ٹائٹل پر ٹائٹلز جیتنے والی جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔