ٹینس رینکنگ: عقیل خان ملک کے نمبر ون کھلاڑی قرار

Aqeel Khan

Aqeel Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے رینکنگ کا اعلان کردیا ہے، عقیل خان ملک کے نمبر ون کھلاڑی اور محمد عابد دوسری پوزیشن پر ہیں، خواتین میں سارہ منصور سر فہرستر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایف نے ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی، مینز سنگلزمیں عقیل خان نمبر ون، محمد عابد دوسری، یاسر خان تیسری، ہیرا عاشق چوتھی جبکہ عثمان رفیق اور شہزاد خان مشترکہ پانچویں پوزیشن پر ہیں، جلیل خان چھٹے، ثناا ﷲ خان ساتویں، احمد چوہدری آٹھویں، منیر عاشق نویں اور محمد عمران دسویں نمبر پر رہے۔

مینزڈبلز میں بھی عقیل خان سرفہرست، یاسرخان دوسرے، جلیل خاں تیسرے، شہزاد خان چوتھے، عثمان رفیق اور عابد خان پانچویں درجے پر رہے۔

لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور پہلے، ردا خالد دوسرے اور علینہ آفتاب قریشی تیسرے نمبر پر ہیں، ماہین آفتاب قریشی اور سارہ محبوب بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہیں۔ بوائز انڈر 18 سنگلز میں محمد مدثر سرفہرست، نوفل کلیم دوسری، محمد مزمل تیسری، حسنین منظور چوتھی، الہلام خان پانچویں، حمزہ بن آصف چھٹی، حافظ ارباب علی ساتویں، عبدل حیدر آٹھویں، طلحہ بن آصف نویں اور ارحم عتیق خان دسویں پو زیشن پر ہیں۔

بوائز انڈر 14 سنگلز میں الہلام خان پہلے، برکت اللہ دوسرے اور حافظ ارباب علی تیسرے نمبر پر ہیں، محمد یوسف چوتھی، میر شاہ زیب احمد پانچویں، ثاقب عمر چھٹی، عزفہ عبدالرحمان ساتویں، فرحان اللہ آٹھویں جبکہ شعیب خان اور عاقب عمر بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر رہے۔