ٹینس رینکنگ؛ ڈونا ویسک کی ایک ہی جست میں 30 درجے ترقی

Tennis

Tennis

پیرس (جیوڈیسک) ویمنز سنگلز کی عالمی درجہ بندی میں ملائیشین ویمنز ٹینس کی ٹرافی جیتنے والی کروشین پلیئر ڈونا ویسک نے ایک ہی جست میں 30 درجے کی چھلانگ لگاکر 65 ویں پوزیشن حاصل کر لیاس سے قبل وہ 95 ویں پوزیشن پر موجود تھیں، اس کے علاوہ ٹاپ 20 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ، مینز سنگلز رینکنگ میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کی ٹاپ 10 سے چھٹی ہوگئی، کیریئر کا اولین ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے سوئس پلیئر اسٹینسلس واورنیکا نے تیسری پوزیشن پر قدم مضبوط کرلیے، نووک جوکووک دوسرے اور رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری ہونے والی نئی ویمنز سنگلز کی عالمی درجہ بندی میں ملائیشین ویمنز ٹینس کی ٹرافی جیتنے والی کروشین پلیئر ڈونا ویسک نے ایک ہی جست میں 30 درجے کی چھلانگ لگاکر 65 ویں پوزیشن حاصل کر لی، اس سے قبل وہ 95 ویں پوزیشن پر موجود تھیں، اس کے علاوہ ٹاپ 20 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ، سرینا ولیمز بدستور پہلے، چینی اسٹار لینا دوسرے اور اگنیسکا ریڈوانسکا تیسرے نمبر پر ہیں، دیگر پوزیشنز کچھ اس طرح رہیں، وکٹوریا آذرنیکا چوتھے، سیمونا ہالیپ پانچویں، پیٹرا کیوٹوا چھٹے، اینجلیک کیربر ساتویں، جیلینا جینکووچ آٹھویں ، ماریا شراپووا نویں اور ملائیشین ویمنز ٹینس کے فائنل میں ناکام رہنے والی سلواکین کھلاڑی ڈومنیکا سبولکووا ٹاپ 10 کی آخری شریک بنی ہوئی ہیں۔

اٹلی کی سارا ایرانی (11)، اینا ایوانووک (12)، فلاویا پنیٹا(13)، سبائن لیسکی(14)، کیرولین ووزینسکی(15)، کارلا سواریز نیوارو(16)، سلون اسٹیفنز(17)، ایوگینے بوچارڈ(18)، سمانتھا اسٹوسر(19) اور روبریٹا ونسی (20) موجود ہیں۔ دوسری جانب مینز ٹینس رینکنگ میں فرنچ پلیئر رچرڈ گیسکوئٹ کی ٹاپ 10 سے چھٹی ہوگئی، 2 درجے تنزلی نے انھیں 11 ویں نمبر پر دھکیل دیا، مونٹی کارلو میں کیریئر کا اولین ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے سوئس پلیئر اسٹینسلس واورنیکا نے تیسری پوزیشن پر قدم مضبوط کر لیے،ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والے ڈیوڈ فیرر نے ایک درجے بہتری ملنے پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، رافیل نڈال پہلے، نووک جووک دوسرے اور مونٹی کارلو کے موجودہ رنر اپ راجرفیڈرر بدستور چوتھے نمبر پر ہیں، فیڈرر کی ترقی کا براہ راست نقصان ٹوماس بریڈیچ کو پہنچا، وہ ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے، ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو 7 ویں، اینڈی مرے آٹھویں نمبر پر ہیں، گیسکوئٹ کی تنزلی کا فائدہ میلوس رائونک اور جون اسنر کو پہنچا، دونوں ایک ایک درجے ترقی ملنے پر بالترتیب 9 اور 10 ویں نمبروں پر براجمان ہوگئے، جوئے ولفریڈ سونگا نے 12 جبکہ اطالوی پلیئر فابیو فوگنینی نے 13 ویں پوزیشن پر قیام برقرار رکھا، جرمن کھلاڑی ٹامی ہاس 2 درجے ترقی ملنے پر 14 ویں پوزیشن پر آگئے، روس کے میخائل یوزنی نے 15 ویں پوزیشن برقرار رکھی، بیلاروسی اسٹار گریگور دیمیتروف 2 درجے تنزلی پر16ویں نمبر پر چلے گئے،کائی نیشکوری 17، ٹومی روبریڈ و 18، کیون اینڈرسن 19 اور نکولس الماگرو 20 ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔