ٹوکیو (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا پین پیسفک ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ویمن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا نے ویمن ڈبلز مقابلے میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ ثانیہ مرزا اپنی زمبابوین ساتھی کھلاڑی کارا بلیک کے ہمراہ مخالف ٹیم کے مدمقابل ہوئیں۔
بھارتی ٹینس کوئین کی جوڑی نے فرانس اور اٹلی کی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ثانیہ مرزا کی ٹیم پہلا سیٹ چھ دو سے ہار گئی۔ دوسرے سیٹ میں بھارتی اور زمبابوین کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کیا اور چھ صفر سے فتح سمیٹی، اسی کامیابی کے جذبے سے وہ تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ بھی جیت گئیں جس کا اسکور دس سات رہا۔