میامی (جیوڈیسک) دس سال بعد بھی سیرینا ولیمز کی ماریہ شراپوا پر برتری برقرار ہے، میامی میں جاری ٹینس ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے شراپوا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میامی کے ہارڈ کورٹس پر ہونے والا سیمی فائنل،گزشتہ سال کے فائنل کا ری پلے ثابت ہوا ،شراپوا لاکھ چاہنے کے باوجود امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو شکست دینے کا دس سال پرانا خواب پورا نہ کر سکیں۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 15 میچز ہوئے ،اور نتیجہ ایک ہی رہا۔ میامی اوپن کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے روسی اسٹار کو چھ چار اور چھ تین سے ہراکر ایونٹ کے فائل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
شراپوا کو ہرانے کے بعد سیرینا کافی خوش نظرآئیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس ناقابل یقین ہے،انہو ں نے فائنل کھیلنے کا سوچا ہی نہیں تھا۔