لاہور (جیوڈیسک) آخر کار ٹینس اسٹار اعصام الحق نے تسلیم کر ہی لیا کہ فاہا کے ساتھ ان کی طلاق ہو چکی ہے، اب وہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن فوری نہیں، ابھی ساری توجہ ٹینس پر ہے۔ٹینس اسٹار اعصام الحق اور فاہا کے درمیان علیحدگی ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت گیا۔
شادی کے چند ماہ بعد ہی جب ان کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر آئیں، تو اعصام الحق کا خاندان مسلسل تردید کرتا رہا۔ فاہا نے تو سماجی ویب سائٹ پر علیحدگی کا اعتراف کر لیا۔ لیکن اعصام اس معاملے میں خاموش رہے۔
جب بھی میڈیا نے بات کی کوشش کی، کنی کترا گئے بالآخر ایک سال بعد انہوں نے فاہا سے علیحدگی کا اعتراف کر لیا۔