ٹینس اسٹار اینڈی مرے آج 26 برس کے ہو گئے

Andy Murray

Andy Murray

لاہور(جیوڈیسک)برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے آج چھبیس برس کے ہو گئے۔ انھوں نے اپنے کیرئیر میں بہت سے ٹائٹل اپنے نام کیے۔عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار اینڈی مرے 15 مئی 1987 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے دو ہزار تین میں انہوں نے اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔

اس کے بعد ٹینس کورٹ پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بہت سے ٹائٹل جیتے۔ اینڈی مرے لندن اولمپکس دو ہزار بارہ میں گولڈ میڈل اور یو ایس اوپن جیتنے میں کامیاب رہے۔