ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے

 Rafael Nadal

Rafael Nadal

بیونس آئرس (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے جہاں بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔

سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی امریکہ پر ہیں جس میں وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا کہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری کر رہے ہیں۔

رافیل نڈال ارجنٹائن میں ڈیوڈ نیلبینڈین سے دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کے بعد چلی میں ان کا سربین سٹار نوواک جوکووچ سے بھی فرینڈلی میچ شیڈول ہے۔