براسیلیا (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کیرئیر کے 800 ویں میچ کھیلنے کے لیے کورٹ میں پہنچے۔ شائقین نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔
اسپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن حریف Daniel Gimeno-Traver کیخلاف ان ایکشن ہوئے۔ رافیل نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے (Traver) کو شکست دی۔ رافیل نڈال کی کامیابی کا اسکور چھ تین، سات پانچ، رہا۔
اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرر کا سامنا فرانس کے JEREMY CHARDY سے ہوا۔ اسپینش سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو زیر کیا۔