کشیدگی کے باوجود پاک بھارت تجارت میں تیزی سے اضافہ

Pakistan India Trade

Pakistan India Trade

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کو تجارت میں پسندیدہ ملک کا درجہ دینے میں تعطل اور سرحدوں پر کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک میں باہمی تجارت بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاک بھارت باہمی تجارت نو فیصد اضافے سے ساڑھے اسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

پاکستان کی بھارت کو برآمدات تیرہ فیصد اضافے سے پندرہ کروڑ ڈالر رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں تیرہ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔ بھارت کی پاکستان کو برآمدات آٹھ فیصد اضافے سے پینسٹھ کروڑ ڈالر رہی۔