کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے، اسکا رویہ بہت خطرناک ہے: بھارتی صحافی پریم شنکر جھا

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سینئر صحافی پریم شنکر جھا نے کہا ہے کہ سرحد پر موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے، اس دفعہ بھارت سرحدوں پر زیادہ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔ بھارت کا موجودہ رویہ بہت خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا بھارتی آئین کو بغیر سوچے سمجھے بدلنا بیوقوفی ہو گی۔ یہ آرٹیکل 370 تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ کسی پارٹی کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں۔