ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) سکھ مذہب کے دسویں گورو گوبند سنگھ کے 349 ویں جنم دن کی خوشی میں تقریب کا انعقاد گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں کیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان میں پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے زیر اہتمام دسویں گورو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ نانک شاہی کیلنڈر کے مطابق آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں گورو گوبند سنگھ مہاراج کا جنم دن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔