لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنگر نے کہا ہے کہ وہ اپنی آنے والی نئی فلم ’’ٹرمینیٹر فائیو‘‘ میں اپنے پرستاروں کو چونکا دیں گے۔
شوارزنگر نے 1984ء میں ٹرمینیٹر کی پہلی فلم میں جس وقت کام کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 37 سال تھی لیکن اب وہ 66 برس کے ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وہ فلم میں ایک ایسے انسان بنے ہیں جس کے جسم کے اندر گوشت پوست کے نیچے لوہے کی مشینیں لگی ہوئی ہیں۔
شوارزنگر نے کہا کہ 66 سال کی عمر میں 30 سال کی عمر والے ایکشن سین فلمانے میں ان کو دشواری کا سامنا تو بہر حال ہو رہا ہے تاہم وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ٹرمینیٹر سلسلہ کی چوتھی فلم 2009ء میں ریلیز ہوئی تھی تاہم اس میں شوارزنگر نہیں تھے۔ فلم ٹرمینیٹر فائیو یکم جولائی 2015ء کو ریلیز کی جائے گی۔