لاہور (جیوڈیسک) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایک آزاد اور خود مختیار احتساب کمیشن چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن سنجیدہ نہیں۔ اپوز یشن کہتی ہے پل صراط سے صرف حکومت والے گزریں۔
پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت کے بعد آئین اور قانون کی روشنی میں شفافیت پر مبن ٹرمز آف ریفرنس بنائے جائیں گے ۔ آف شور کا زیادہ شور سیاسی شور کمپنیاں مچا رہی ہیں جنہوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا وہ بھی آف شور کے مالک نکلے۔
دوسری جانب ایکسپو سنٹر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روس اور ایران کے ساتھ مل کر گیس کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر کر دی ہے۔ انہوں نے یکم جون سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ بھی دے دیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں لیکن غیر قانونی طریقے رقم منتقل کرنا جرم ہے۔