ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور بقاء پانامہ کیس کے فیصلہ پر منحصر ہے، ملک کو لوٹنے کے لئے چور اور ڈاکووں نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ملک دشم ایجنڈے پر کاربند ہیں،زرداری نواز را کے ایجنٹ اور ملک دشمن قوتوں کے آلاکار ہیں،جمہوریت کے نام پر باریوں کی سیاست کرنے والوں کا یوم احتساب قریب آ چکا ہے۔
پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اپنا عملی جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں،مرزایت اور قادیانیت کا پرچار کرنے والوں کے خلاف غدار وطن کا مقدمہ چلنا چاہئے،ملکی مفاد کی خاطر پارٹیاں ضرور بدلیں مگر کبھی اپنے ایمان اور عقیدے کا سودا نہیں کیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک عظمت محمو د کی رہائش گاہ لب ٹھٹو میں پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا کی تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ججز صاحبان نے پانامہ کیس انتہائی تحمل سے سنا ،پارٹی قیادت پر فخر ہے کہ پہلی مرتبہ کسی منتخب وزیر اعظم اور اسکے خاندان والوں کو سپریم کورٹ کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا،انھوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نواز شریف نے محض اقتدار کے لئے ہمیشہ نوارا کشتی کی،اور ملک میں باریوں کی سیاست کا رواج ڈالا،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں لوٹ مار کی سیاست اور کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔
انھوں نے چوہدری نثار علی خان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موصوف فرماتے ہیں کہ میں نے کئی پارٹیاں بدلیں ، ہاں میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے ملک کی بہتری کے لئے پارٹیاں بدلیں مگر انکی طرح میں نے کبھی اپنے ایمان اور عقیدے کا سودا نہیں کیا،جبکہ میرے حریف تو محض اقتدار کی خاطر اپنے ایمان اور عقیدے کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے،اس بابت میں نے متعدد مرتبہ مختلف پلیٹ فارمز پر بر ملا اس بات کا اظہار کیا تاہم موصوف سمیت علماء کی مسلسل خاموشی لمحہ فکریہ ہے،موصوف اگر اس بات کا اقرار کریں کہ وہ مرزایت اور قادیانیت پر لعنت بھیجتے ہیں میں بھرے مجمع میں ان سے معافی مانگ لونگا،انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس دھرتی ماں کے دشمن ہیں ان کے خلاف ہمارا جہاد منطقی انجام تک پہنچ کر دم لے گا،انھوں نے نواز اور زرداری کو ملک دشمن قوتوں کا آلاکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں را ، سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں،ہم ملکی سالمیت اور اسکی بقاء کے لئے آخری دم تک لڑیں گے، تقریب میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر، اراکین ، منتخب ممبران کینٹ بورڈ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038