لاہور(جیوڈیسک)سابق وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ دہشت گرد چند پارٹیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ جماعتیں ان سے ملی ہوئی ہیں۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی نگرانی میں پہلی مرتبہ شفاف انتخابات ہوں گے۔
دھاندلی کا الزامات صرف وہ پارٹیاں لگارہی ہیں جنہیں الیکشن میں شکست صاف نظر آ رہی ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شرپسند عناصر کی سازش سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہر صورت انتخابات میں حصہ لیں گے۔