دادو (جیوڈیسک) دادو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لوگ دہشتگردوں کو شہید کہہ رہے ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔ ملک کے محافظوں اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے فوج کے جوان شہید ہیں اور انہیں شہید نہ ماننے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں سے کبھی اتحاد نہیں کریگی۔ ان ظالموں نے بینظیر بھٹوکو شہید کیا۔
پیپلز پارٹی کا بچہ بچہ جمہوریت کیلئے شہید ہونے کو تیار ہے۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو نے 2008 کے الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 12 سالہ شاہ جہان کے گھر پہنچ کر والد سے تعزیت کی اور انہیں امدادی چیک دیا۔