سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو بھارت کے سفر کے لیے انتباہ جاری کر دیا۔ گزشتہ روز آسٹریلوی محکمہ خارجہ اور تجارت نے آسٹریلوی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے سفر میں احتیاط کریں۔دہشت گرد آسٹریلوی شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور وہ بھارت کے شہر ممبئی میں تجارتی مراکز اور ہوٹلز کو کسی بھی وقت اپنا ہدف بنا سکتے ہیں۔
داخلی انتشار، دہشتگردی کے خدشات، جرائم اور ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے سفر میں احتیاط کریں۔
دوسری جانب ممبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹوائلٹ میں نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز پیغام تحریر کر دیا جس کی بھارتی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔