اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رحیم یار خان کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایک بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ رحیم یار خان کے قریب دھماکے سےریلوے ٹریک پر 5 فٹ گہرا گڑھا پڑا اور ٹریک کے ڈیڑھ فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔
شالیمار ایکسپریس کے انجن کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد صرف شالیمار ایکسپریس کو روکا گیا۔ دیگر ٹرینوں کو متبادل روٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔