ہارون آباد کی خبریں 21//12014

News

News

دہشت گردی سمیت 8سنگین مقدمات میں اشتہاری عامروٹونے مروٹ کے علاقہ میں لاقانونیت کی انتہاکرتے ہوئے عوام کو بجلی سمیت
ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)دہشت گردی سمیت 8سنگین مقدمات میں اشتہاری عامروٹونے مروٹ کے علاقہ میں لاقانونیت کی انتہاکرتے ہوئے عوام کو بجلی سمیت دیگرٹیکسزادانہ کرنے کی مہم جاری کررکھی ہے۔علاقہ میں خوف وحراس پیداکرنے کیلئے اپنی مسلح ٹیم تیارکی ہوئی ہے جس کی تعدادجس کی تعداد150کے قریب ہے عامر وٹو کے اشارے پرلاقانونیت کی انتہاکرنے والے ان افرادنے محکمہ ریونیو،واپڈااہلکاران اورپولیس کو متعددبارزدکوب کیا۔عامروٹوکے ذمہ زرعی ٹیوب ویل کے بل کی مدمیں 2کروڑروپے کے واجبات ہیں جبکہ دیگر575افرادکے ذمہ 32کروڑ96لاکھ52ہزار506روپے ہیں اسی طرح گھریلوصارفین جن کی تعداد24سوہے انکے ذمہ1کروڑ64لاکھ ہیں ۔موصوف نے اہلیان علاقہ کو بل نہ دینے اورلاقانونیت قائم رکھنے کی نہ صرف تلقین کی بلکہ عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے بجلی کے بل پھاڑنے کا آغازکرتے ہوئے واپڈاکے میٹرزجلادیئے اورڈائریکٹ تاریں لگاکردیدہ دلیری سے بجلی چوری کا سلسلہ شروع کردیا۔ڈی ایس پی فورٹ عباس عابد وڈائچ کی قیادت میں پولیس کی نفری دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث عامروٹواوراسکے ساتھیوں کو گرفتارکرنے کیلئے چک341/HRپہنچی توشرپسند گروہ کے سربراہ عامروٹواوراسکے مسلح ساتھیوں نے پولیس کو گھیرے میں لیکرغیر مسلح کردیا۔پولیس افسران اورملازمین پر بہمانہ تشددکیا اسلحہ چھین لیااورپولیس کی 5گاڑیوں کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے توڑپھوڑکردی جبکہ ڈی ایس پی عابدوڈائچ،ایس ایچ او فورٹ عباس رانا علی اکبر،ایس ایچ او مروٹ ملک ریاض اورایس ایچ اوکچھی والاسیدعباس شاہ سمیت دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ڈی پی اوبہاولنگرمنتظرمہدی نے تمام حالات سے اعلی افسران کو آگاہ کرتے ہوئے یرغمال پولیس افسران کی بازیابی کیلئے چک341/HRکا رخ کیا گائوں کے راستے پر مسلح شرپسنددستوں نے پولیس پرپتھرائوشروع کردیااورٹرالیاں شارعوں پر لگاکرراستے بند کردیئے۔پولیس کی بھاری نفری ان رکاوٹوں کو عبورکرتے
ہوئے 341/HRچک پہنچی اورمغوی پولیس افسران وملازمین کودیگروہیکلزوسامان کے ہمراہ بازیاب کروایا پولیس نے اس دوران 100سے زائد افرادکو حراست میں لیا ابتدائی تفتیش کے بعد70شرپسندملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ 30بیگناہ افراد کو رہا کردیاجبکہ سرغنہ عامروٹو تاحال مفرورہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے مسلم لیگ”ق” کے ڈیم بنانے کی مہم چلانے

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے مسلم لیگ”ق” کے ڈیم بنانے کی مہم چلانے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق ہونے کی وجہ سے ماں کا درجہ رکھتی ہے اُس کی گود میں پلنے والے کچھ لوگ بڑے آدمی بن جانے کے بعد مسلم لیگ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مصلحت آمیز سیاست کا شکار ہو جاتے ہیںجب کسی دوسری جگہ اُمیدیں پوری نہ ہوں تو پھر ماں یاد آجاتی ہے۔میاں براداران اور چوہدری براداران دو ایسے لجپال گھرانے ہیں۔جو اس سیاسی ماں کو چھوڑتے تو نہیں لیکن اس کے دو ٹکڑے کر بیٹھتے ہیں۔آج چوہدری برادران نے کالا باغ ڈیم کے حق میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔جو خوش آئین تو ہے ،لیکن بعد از مرگ واویلا والی بات ہے۔اقتدار میں ہوتے ہوئے خواب خرگوش میں بدمست رہنے کے بعد یہ مہم”چہ معنی دارد”۔میاں برادران کو آج ڈیم یاد نہیں،جب چڑیاں کھیت چگ جائیں گی تو پھر اِن کو بھی ڈیم کی یاد ستائے گی۔لیکن گزرا ہوا زمانہ واپس نہیں آتا۔یہ دونوں گھرانے اگر 1997ء کے نتائج کو ہضم کرتے تو پھر آج نہ کھلتے یہ راز اور نہ ہی اس طرح رسوایاں ہوتیں،نہ مشرف آتا اور نہ ہی ڈاکٹر قدیر معافیاں مانگتا۔ اب مسلم لیگ کو وہ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے لمبا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ ”ق”لیگ اور ”ن”لیگ ملکر آج بھی اگر آئین میں ترمیم کرکے کالا دھن ضبط کرلیں تو کا باغ ڈیم بھی بن جائے گا اور پاکستان کے چہرے پر لگے قرض کے سیاہ دھبے بھی دھل جائیں گے،اور یقیناًیہ ملک ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔یہ دونوں گھرانے ذاتی عناد کے خول سے باہر آجائیں تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن اس عمل کے نتائج بہت بڑے ہیں۔اگر یہ زہر سمجھ کر بھی پی لیا جائے تو اس قوم کے قائدین قوم کے درخشاں ستارے بن جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناجائز منافع خوروں کے خلاف تحصیلدار ہارون آباد کا کریک ڈائون جاری ،سبزی منڈی میں ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے ایک شخص
ہارون آباد( تحصیل رپورٹر) ناجائز منافع خوروں کے خلاف تحصیلدار ہارون آباد کا کریک ڈائون جاری ،سبزی منڈی میں ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری مہم کے سلسلہ میں تحصیلدار ہارون آباد سید لیاقت حسین شاہ سپیشل مجسٹریٹ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ زراعت چوہدری لطیف اللہ ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری نذیر احمد کے ہمراہ سبزی منڈی میں محمد ابراہیم ولد شرف دین قوم قریشی سکنہ مصفطی ٹائو ن ہارون آباد کو آلو IIجس کا سرکاری ریٹ 150روپے فی پانچ کلو مقرر ہے جبکہ وہ مبلغ 180روپے فی پابچ کلو فروخت کر رہا تھا اورسرکاری ریٹ سے 30روپے اضافی وصول کر رہا تھا ۔جس کے خلاف 3/6، 3/7 PCAکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔