دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن کی ضمانت مسترد

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ملزم اسلام الحق عرف فوجی کو رینجرز نے سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا ملزم کے خلاف قتل سمیت کئی سنگین مقدمات قائم ہیں۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مقتول کو لگنے والی گولیاں اور ملزم سے ملنے والے اسلحہ میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

موجودہ صورتحال میں ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ لہذا ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔