سندھ(جیوڈیسک)سندھ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکام نہیں ہوئی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، اعلی عدالتوں کو بھی جلد ان اقدامات کا احساس ہوجائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ پولیس کو مزید موثر بنانے اور انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لئے کوشاں ہیں تا کہ دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کہ سنی تحریک سے آئندہ انتخابات کے لئے بات چیت ہورہی ہے۔