واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ تقریباً تین چوتھائی امریکی شہری اوباما انتظامیہ کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے مطمئن نہیں ہیں ، جب کہ اس سے کہیں زیادہ لوگوں نے 2007 میں جب جارج ڈبلیو بش صدر تھے ، 61 فی صد نے اِسی نوعیت کے جذبات کا اظہار کیا تھا ۔
سروے کے مطابق 55 فی صد ری پبلیکنز کے خیال میں مذہبی شدت پسند سب سے آگے ہیں ، جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 52 فی صد اس عالمی تنازعے کو تعطل قرار دیتے ہیں ۔ انچاس فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے شدت پسندوں کے خلاف بَری فوج بھجوانے کے حق میں ہیں ، جو شام اور قریبی شمال اور مغربی عراق کے ایک وسیع خطے پر قابض ہیں ۔
سال 2016 کے صدارتی انتخابات کی مہم میں دہشت گردی اور قومی سلامتی کے معاملات سرفہرست ہیں ، جائزہ رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کے برعکس اب ووٹروں میں سلامتی کے بارے میں تشویش زیادہ پائی جاتی ہے ۔ ری پبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ، ڈولنڈ ٹرمپ تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ مسلمانوں کا امریکا میں داخلہ مکمل طور پر بند ہونا چاہیے ۔