مکہ (جیوڈیسک) سعودی شہر مکہ میں آج دہشت گردی کے خلاف 4 روز بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگی۔
کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمدیوسف مکہ پہنچ چکےہیں۔ مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام 22 فروری سےشروع ہونے والی کانفرنس 25 فروری تک جاری رہے گی جس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبداللہ کریں گے۔
کانفرنس کا افتتاح گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل کریں گے ، جس میں دنیا بھر کے 400 سے زائد اسکالرز شرکت کریں گے۔