لاہور: تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیر غلام رسول اویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد کی صدارت میں پنجاب کی باڈی کا اہم اجلاس، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پیر غلام رسول اُویسی، سید عرفان احمد نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور گھر کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اجلاس میں تحریک اُویسیہ پاکستان پنجاب کے عہدران میں پیرتوصیف النبی مجددی ،صدر،پیروقاص منور نائب صدر ،راناناصر اقبال ایڈووکیٹ،نائب صدر،حافظ محمد آصف اویسی ،نائب صدر،مفتی نعیم اللہ،جنرل سیکرٹری،پیرمعین منصورگردیزی ،جوائنٹ سیکرٹری،قاری غلام شبیرسیالوی،سیکرٹری مالیات،امتیاز علی شاکر ،سیکرٹری نشرواشاعت ،حافظ سیف الرحمان ،سیکرٹری امور دفتر،عمران نجفی اویسی کوسیکرٹری خدمت خلق ودیگرنے شرکت کی،انہوں نے مزید کہاکہ آپسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے وطن عزیزکودہشتگردی،کرپشن و بدامنی سے پاک بنانے کے محنت اورلگن کی ضرورت ہے،اس وقت ملک بدترین دہشتگردی کا شکا رہے۔
مکاردشمن ہماری عبادت گاہو،اُولیاء اللہ کی عظیم درگاہوں،مدرسوں،مارکیٹوں،سکول و کالج حتیٰ کہ ہرجگہ ہمیں نشانہ بنارہے ہیں دوسری جانب تمام ذمہ دارادارے جھوٹ بول کراپنی نااہلی پرپردہ ڈالتے ہیں،اس وقت قوم کی تمام تراُمیدیں افواج پاکستان کے آپریشن ردالفساد پرلگی ہیں، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کامقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد کی شدیدضرورت ہے،تحریک اُویسیہ پاکستان کے کارکنان قوم کویکجا کرنے میں موثرکرداراداکریں،اپنے اردگردنظررکھیں اوردیگرہم وطنوں کومحتاط رہنے کی تلقین ہوتربیت کریں ،کسی بھی اطلاع کو بغیر تصدیق کے آگے نہ پہنچائیں تاکہ افواہ سازی کا راستہ جا سکے۔