اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں میڈیا کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو علیحدہ علیحدہ بریفینگ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں کاٹے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور امن میں میڈیا سے بہت ساری توقعات ہیں۔
میڈیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے اور حملوں کی دھمکیاں دینے والے جلد انجام کو پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میڈیا کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔