واشنگٹن (جیوڈیسک) محکمہ دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ ہے۔ جس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
اور آپس میں تعاون کو بہتر بنانے کی راہ تلاش کرنا ہو گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنا پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے پاکستانی عوام دہشت گردی کا شکار ہیں۔
جنرل راحیل شریف کے دورے کے بعد پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں کو سراہا۔