کراچی (جیوڈیسک) پشاور اسکول سانحے میں سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے علاج کی غرض سے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج بچوں اور اساتذہ کی عیادت کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ موت کو قریب سے دیکھنے کے باوجود ان زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تعلیم مکمل کرنے کے عزم سے سرشار ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہارے تو ملک ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے ضروری ہے کہ مقامی اور علاقائی حکومت قائم کی جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پشاور سے آنے والے زخمی بچوں اور اہل خانہ سے ان کی جماعت ہر قسم کا تعاون کرے۔