دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا گیا: چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے برطانوی وزیراعظم کے انسداد دہشتگردی کے خصوصی نمائندے کلویس متھ بیکر اور برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں لیکن عالمی سطح پر ان قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن اور دہشتگردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

برطانوی خصوصی نمائندے کلویس متھ بیکر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔