ماسکو (جیوڈیسک) روسی ایوان اقتدار کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ صدر ولادیمیر پوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاهو نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دونوں ممالک نے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان شام کے بحران پر بھی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ روس نے خطرناک دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام میں وسیع پیمانے پر فوجی مہم چھیڑ رکھی ہے۔