اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس واقعہ افسوسناک ہے،پاکستان ایسی تکلیفوں سے کئی بارگزرچکا ہے۔ دنیا کو دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتنی ہےتومفادات کو دور رکھ کرمتحد ہونا پڑےگا۔
سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ساری دنیا لڑ رہی ہے ليکن پاکستان اس میں پہلی صف میں ہے۔ پاکستان نے ضرب عضب کی صورت میں جو روایات قائم کیں وہ پوری دنیا کے سامنے مثال ہیں۔ اگر دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے تو مذہبی ،نسلی اور قومی مفادات کوایک طرف رکھ کر متحد ہوکر مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنا ہو گا۔